اس سلسلے میں تقریب اکنامک افیئرز ڈویژن اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں امداد فراہمی سے متعلق دستاویزات پر دستخط کئےگئے۔ امدادی سامان چین سے نو خصوصی پرازوں کے ذریعے پاکستان پہنچایا جائے گا۔ اس سلسلے میں چین سے دو طیارے ٹینٹس لے کراسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اب تک چین پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے دو کروڑ ڈالر کا امدادی سامان فراہم کرچکا ہے۔