بنگلہ دیش نےپاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے بیس لاکھ امریکی ڈالرامداد کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بنگلہ دیش کی جانب سے فراہم کی جانے والی دس لاکھ ڈالرکی امدادی رقم سیلاب زدگان کو طبی سہولیات کی فراہمی پرخرچ ہو گی ۔ سیلاب زدگان کوطبی سہولیات کی فراہمی کے لئے بنگلہ دیش کا اڑتیس رکنی وفد ڈھاکہ سے کراچی کے لئے روانہ ہو گیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے دیئے جانے والے مزید دس لاکھ ڈالرادویات،کمبلوں، خیموں اور دیگر امدادی سامان کی مد میں خرچ کیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن