اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق اب تک امریکہ نے متاثرین سیلاب کے لئے اٹھارہ ارب اور چھتیس کروڑروپے امدادی سرگرمیوں کے لئے فراہم کیے ہیں،متاثرین سیلاب کوتیرہ موبائل واٹرٹریٹمنٹ یونٹس فراہم کئے گئے ہیں، ہریونٹ ساٹھ ہزار افراد کوروزانہ کی بنیاد پر پینے کاصاف پانی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ایوایس ایڈ کی جانب سے دیئے گئے دیگرامدادی سامان میں ایک لاکھ اکاون ہزارسات سوپچاس واٹرکنٹینرز،بیس ہزارلٹرصاف پانی سٹور کرنے والے بلیڈرز،چھیانوے بوٹس، اور عارضی پناہ گاہوں کے لئے چھ ہزار چھ سوتریسٹھ پلاسٹک شیٹس بھی شامل ہیں۔