آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے سجاول،بھٹورو اورشکارپورمیں چونتیس ہزار چار سو سینتالیس متاثرین میں چھیاسی ٹن خشک راشن اور پکا ہوا کھانا تقسیم کیا۔ پاک فوج کے انجنیئرز مظفرگڑھ کینال اوررنگ پورکینال سمیت توری ، گھوڑا گھاٹ اورغوث پورمیں پڑنے والے شگافوں کو پر کر دیا ہے۔ ڈیرہ مراد جمالی، منگولی،گوٹھ جانی،احمدپور،دولت پوراورگڑھی رحیم داد سے سندھ اوربلوچستان کو ملانے والی سڑک ہرقسم کی ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے۔ تین سی ون تھرٹی جہاز ڈیرہ مراد جمالی کے متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ۔ جنوبی پنجاب میں پاک فوج نے امدادی سامان کے پینتالس ٹرک بھجوا دیئے جبکہ بیس سکولوں اور تیرہ ہسپتالوں میں مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا۔