سندھ کے ضلع دادوکی تحصیل جوہی میں ایف پی بند میں ایک سو بیس فٹ چوڑاشگاف پڑنے سے میہڑ، جوہی اور دادو شہر کے ڈوبنے کا خطرہ بڑھ گیا ۔

ایف پی بند میں ایک سو بیس فٹ چوڑاشگاف پڑنے سے دادو کی  گیارہ یونین کونسلز میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ میہڑ اور جوہی شہرکو بچانے کیلئے بندوں پر شہری اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں ۔ ادھردادو سے پندرہ کلومیٹردور ایف پی بچاؤ بند کے گاؤں میاں جی کنڈی کے قریب چالیس فٹ کا چوڑا شگاف پڑگیا جس سے پچاس دیہات پانی کی زد میں آگئے۔ سیلابی پانی ایم این وی ڈرین کے ذریعے دادو شہر کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ضلعی انتظامیہ نے دادو تحصیل کی گیارہ یو سیز میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے جس سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہروں کے ڈوبنے کے خوف سے پہلے ہی اسی فیصد  آبادی علاقہ خالی کرچکی ہے ۔ سیلاب کے خطرے کے باعث دادو جیل سے تمام قیدیوں کو سنٹرل جیل حیدرآباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ای پیپر دی نیشن