کوہاٹ بم دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے نوافراد کی نماِزجنازہ ادا کردی گئی ، دھماکے میں قیمتی جانی اورمالی نقصان پرآج شہرکی فضا سوگوار ہے ۔

Sep 08, 2010 | 10:06

سفیر یاؤ جنگ
بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے نو شہداہ کی نمازجنازہ کوہاٹ کےنواحی گاؤں علی زئی میں ادا کی گئی جس میں پولیس افسران سمیت شہریوں نےہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ، جاں بحق ہونے والوں میں زکران علی انکی اہلیہ شاہدہ، بیٹا وقاراور بیٹی سمیرا جبکہ اے ایس آئی مجتبی علی اسکا بیٹا عدیل ، سجاول ، حماد اور پولیس کانسٹیبل نوازش حیسن شامل تھے ۔ بم دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد جن میں رضیہ بی بی ، سائرہ ، شازیہ ، مقدس بی بی، یاسمین ، نسیم اختر ، عبدالنساء ، وزیرجاناں کی نمازجنازہ دو بجے کوہاٹ سٹی میں ادا کی جائے گی۔ واقعہ کے خلاف کوہاٹ تھانہ سٹی میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، ادھرخودکش دھماکے کے بعد شہرمیں بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،کوہاٹ پولیس لائن کے قریب گزشتہ روزبم دھماکہ کے نتیجہ میں بیس افرادجاں بحق اور نوے کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔
مزیدخبریں