شارٹ فال ميں مسلسل اضافے کے باعث ديہی علاقوں ميں غيراعلانيہ اورمسلسل لوڈشيڈنگ کا دورانيہ گھنٹوں تک پہنچ گيا ہے ۔ وزارت پانی وبجلی کے مطابق ملک بھرميں بجلی کی طلب سترہ ہزاربائیس ميگاواٹ جبکہ پيداوارتیرہ ہزارسات سوپچاسی ميگاواٹ ہے۔ پن بجلی چھ ہزارچارسو چوالیس ميگاواٹ ، تھرمل دو ہزارتریسٹھ ميگاواٹ اورآئی پی پيز سے پانچ ہزارایک سو نواسی ميگاواٹ حاصل کی جارہی ہے۔رينٹل پاور پلانٹ سےباسٹھ ميگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے جبکہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کوسات سو تیس ميگاواٹ بجلي فراہم کي جارہی ہے۔