یہ دھماکہ حب شہر کی رند مارکیٹ میں ایک فلیٹ کے اندر ہوا جس کے بعد ہرطرف دھواں پھیل گیا۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں ۔ دھماکے کے زخمیوں کوفوری طور پرسول ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ دھماکہ کے بعد علاقے کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔