عدالت عظمیٰ نے ڈپٹی چیئرمین نیب کی بطورقائم مقام چیئرمین تقرری اورعرفان قادر کی بطورپراسیکیوٹرجنرل تقرری کوغیرقانونی قراردیکرانھیں عہدوں سے ہٹانے کاحکم دیا تھا۔ جسے عرفان قادرنے تسلیم کرنے سے انکارکردیا اورکہا تھا کہ انہیں برطرف کرنے کا اختیارصرف صدر کے پاس ہے۔ بعد میں وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے گزشتہ روزعرفان قادرسے تمام مراعات واپس لینے کاحکم دیا ۔ وزیراعظم ہائوس کے ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب اورنئے پراسیکیوٹر جنرل کے تقرر کیلئے مشاورت عید کے بعد کی جائے گی۔ ایوان صدر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عرفان قادر کی برطرفی کے بارے میں وزیراعظم کی طرف سے سمری موصول نہیں ہوئی۔ جونہی سمری ملے گی اس پرایوان صدرفوری طورپرعمل کرے گا۔