صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ  سیلاب زدگان کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،جبکہ الطاف حسین سمیت تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کرچلیں گے ۔

Sep 08, 2010 | 19:41

سفیر یاؤ جنگ
آصف علی زرداری نے یہ بات گورنر ہاؤس کراچی میں گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ون آن ون ملاقات اور بعد میں تاجروں، صنعتکاروں، فنکاروں اور عمائدین شہر سے خطاب کے دوران  کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بلاتفریق سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیے، اور امداد کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رکھنا ہوگا جب تک متاثرہ خاندان اپنے گھروں میں آباد نہیں ہوجاتے ۔ صدر نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کی تعمیرنو کیلئے مزید بین الاقوامی امداد کی بھی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے صدر زرداری نے گورنر سندھ  سے صوبے میں سیلاب کی صورتحال اور متاثرین کی بحالی سمیت دیگر امور پرتفصیلی گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ  ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے نظریات اپنی جگہ لیکن اس مشکل وقت میں انہیں  ساتھ لے کرچلیں گے۔ صدر زردای نے کہا کہ  اتحاد اور یکجہتی سے ہی موجودہ چیلنج کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
مزیدخبریں