وفاقی وزیر مواصلات ارباب عالمگیر نے کہا ہے کہ سیلاب کے باعث سڑکوں اور پلوں کی تباہی سے تیرہ ارب روپے کا نقصان ہوا ہے،انفراسٹرکچرکی بحالی میں دوسال لگ سکتے ہیں۔

ارباب عالمگیر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے این ایچ اے کی گیارہ ہزارکلومیٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے جن کی مرمت پر دو سال کا عرصہ درکار ہے ۔ وفاقی وزیر مواصلات نے بتایا کہ چکدرہ پل کھولا جارہا ہے اور قراقرم ہائی وے بھی کل تک کھول دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تین سال کے سروے کے مطابق کراچی سے چمن اور طورخم تک نیٹو کے ٹرالرز کے استعمال کی وجہ سے سڑکوں کو دس ارب روپے کا نقصان ہوا ۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ دس لاکھ گاڑیاں سالانہ موٹروے پر سے بغیر ٹول ٹیکس ادا کیے گزر جاتی ہیں جس سے محکمہ مواصلات کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن