سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے آج صبح میرانشاہ کے سرحدی کے علاقے ڈانڈے درپہ خیل میں ایک گھر کو نشانہ بنایا ۔ ڈرون حملے کے دوران گھر پردومیزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں وہاں موجود چھ افراد جاں بحق اوردو زخمی ہوگئے، حملے کے بعد ڈرون طیارہ کافی دیرتک علاقے میں نچلی پروازیں کرتا رہا جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ دوسری جانب اس حملے کے صرف چند ہی گھنٹوں کے بعد امریکی جاسوس طیاروں نے تحصیل دتہ خیل میں ایک گاڑی پر تین میزائل فائرکیے جس سے گاڑی میں سوارچارافراد جاں بحق اورگاڑی مکمل تباہ ہوگئی ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد شدت پسند تھے۔