امریکہ میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ڈاکٹر عافیہ کو عیدالفطر سے قبل وطن واپس لانے کا اپنا وعدہ پورا کریں۔

Sep 08, 2010 | 20:19

سفیر یاؤ جنگ
کراچی پریس کلب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فوزیہ صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم  نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ عافیہ صدیقی کو عیدالفطر سے قبل وطن واپس لے آئیں گے تاہم ابھی تک کوئی کارروائی نظر نہیں آ رہی  ، انھوں نے کہا کہ امریکی حکومت سے پاکستانی حکومت براہ راست عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کرے اور پاکستانی سفیر حسین حقانی کا کردار ختم کیا جائے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ امریکی کانگریس کی سابق رکن سنتھیا مک کنی سمیت سول سوسائٹی کے افراد کو پاکستان آنے کے لیے ویزا جاری کیا جائے۔
مزیدخبریں