وکی لیکس کے مطابق سابق امریکی سفیراین ڈبلیو پیٹرسن نے اپنے مراسلے میں لکھا تھا کہ عمران خان سے کانگریس وفد کی ملاقات انتہائی غیراطمینان بخش رہی، تحریک انصاف کے چیئرمین کا مؤقف سخت اورغیرلچک دار تھا۔انہوں نے این آر اوپرامریکی معاونت کی بھی شکایت کی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ این آراو کے ذریعے انتہائی کرپٹ شخص کو ملک کا صدر بنا دیا گیا ہے، امریکہ کو ایسے شخص کی ضرورت ہے جو طالبان سے ڈیل کرسکے۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسی فیصد پاکستانی امریکہ کو بھارت سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں جس کا واشنگٹن کو بھی ادارک کرنا چاہیےجبکہ اس موقع پرامریکی وفد کا کہنا تھا کہ امریکہ کسی ایک فردکو کسی دوسرے فرد پر ترجیح نہیں دیتا۔