صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ صدر مملکت نے سندھ میں سیلاب سے ہونے والی معاشی اور مالی نقصان سے بان کی مون کو آگاہ کیا اور سندھ میں متاثرین کی بحالی کے لیے بین القوامی امدادی مہم چلانے کی اپیل کی۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر صدر مملکت سے اظہار افسوس کیا۔ بات چیت کے حوالے سے
صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ صدر نے سیکریٹری جنرل کو اپنے حالیہ دورہ سندھ کے بارے میں بھی بتایا کہ بارشوں کےباعث ناقابل بیان نقصان ہوا ہے ۔خاص کر کپاس کی فصل مکمل تباہ ہو گئی ہے جبکہ سندھ کی آدھی آبادی ان بارشوں سے متاثر ہوئی ہے
Cue In:Cue Out: