کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران گیارہ ہزار چار سو سترہ پوائنٹس کی سطح عبور کرنے کے بعد پرافٹ ٹیکنگ کا شکار ہوگیا۔او جی ڈی سی ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن، اور سیمنٹ سیکٹر کے شئیرز دباؤ میں رہے،کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس انیس پوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزار تین سو اڑتالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم نو کروڑ شئیرز رہا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں دو کروڑ شئیرز زائد ہے۔کاروباری حجم کے اعتبار سے لوٹے پاکستان کے شئیرز میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔کاروبار
کےاختتام تک ایک سوچھیالیس کمپنیوں کےشئیرزکی قیمت میں اضافہ اور اکانوے کمپنیوں کے شئیرز کی قیمت میں کمی ہوئی۔ ادھرلاہور سٹاک مارکیٹ میں بھی آج تیزی کا رجحان رہا۔ مارکیٹ میں ایک سو آٹھ کمپنیوں کے اکتیس لاکھ بہتر ہزار چار سو پچپن حصص کی خرید و فروخت ہوئی۔ ایل ایس پچیس بیالیس پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ دو ہزار نو سو اکیس پوائنٹ پر بند ہوئی۔ سینتیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، پندرہ کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ چون کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔