لاہور (پ ر) گورنمنٹ کلیة البنات ڈگری کالج لاہور میں ڈینگی آگاہی سیمینار کا انعقاد پرنسپل رخسانہ فرخ کی صدارت میں ہوا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر تہمینہ صدیقی اور ڈاکٹر محمد احمد نے ڈینگی کے آغاز و ارتقاءاور پھیلاﺅ اور انسداد کی احتیاطی تدابیر پر لیکچر دیا۔ اس کے علاوہ ملٹی میڈیا پر معلوماتی فلم کے ذریعے آگاہی دی گئی۔