حکومت پنجاب نے فالتو پوسٹیں ختم کرنے کے لئے سرکاری محکموں سے رائے طلب کر لی

Sep 08, 2013

لاہور(کامرس  رپورٹر)  حکومت پنجاب سرکاری محکموں کے سائز کو کم کرنے فالتو پوسٹوں کو ختم کرنے کے لئے ان محکموں رائے طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے چیف سیکرٹری پنجاب کو سرکاری محکموں کے سائز کو کم کرکے اسامیوں کو ختم کرنے کے لئے اعلی سطحی کمیٹی بنائی تھی جس پر اب تمام محکموں کے سربراہوں کو محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن نے لیٹر جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ وہ کمیٹی کو اپنی سفارشات دیں کہ ان کے محکموں میں کون سے ادارے فالتو ہیں یا ان کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ 

مزیدخبریں