کراچی (ثناءنیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ الیکشن میں عوام سے مسترد کردہ زرداری کی پارٹی میں حکومت پھر سانس ڈالنے کی کوشش کررہی ہے جو نہ صرف مسلم لیگ (ن) کو عوام کی جانب سے دیئے گئے مینڈیٹ کی خلاف ورزی ہے بلکہ ملک کو بھی بڑا نقصان پہنچانے کا اقدام ہے۔ پاکستان مفاہمتی دسترخوان پر نہیں بنا اور نہ ہی بھٹو نے کبھی مفاہمت کی تھی۔مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ حکومت کس دباو¿ کے تحت عوام کو یہ بڑا صدمہ پہنچانے کا قدم اٹھا رہی ہے۔ ہم قانونی ماہرین سے مشورہ کرکے زرداری اور چالیس چوروں کو ملک اور قوم سے زیادتیاں ہضم نہیں کرنے دینگے۔
حکومت زرداری کی پارٹی میں پھر سانس ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: ممتاز بھٹو
Sep 08, 2013