موغادیشو ( بی بی سی )صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں پولیس کا کہنا ہے کہ پارلیمان کے قریب ایک ریستوران میں دھماکے کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق یہ دھماکہ مشہور ریستوران دی ولیج میں دوپہر کے کھانے کے وقت ہوا۔ یہ ریستوران سرکاری ملازمین اور صحافیوں میں بڑا پسند کیا جاتا ہے۔تاہم ابھی یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ یہ دھماکہ کس نے کیا ہے۔ واضح رہے کہ صومالیہ کی حکومت شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔حکام کے مطابق اس ریستوران کے قریب صدارتی محل بھی واقع ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق اس ریستوران کے باہر بارود سے بھری گاڑی کو اڑایا گیا ۔