سےلاب متاثرےن کی مستقل بنےادوں پر بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائےں: چیف سیکرٹری

سےلاب متاثرےن کی مستقل بنےادوں پر بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائےں: چیف سیکرٹری

Sep 08, 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) چےف سےکرٹری پنجاب جاوےد اسلم نے ڈوےژنل کمشنروں اور ڈسٹرکٹ کو آرڈی نےشن آفےسرز کو ہداےت کی ہے کہ سےلاب متاثرےن کی مستقل بنےادوں پر بحالی اور رےلےف کے لےے ہرممکن اقدامات کےے جائےں۔ رےلےف کےمپوں مےں موجود متاثرےن کو تمام بنےادی سہولےات بہم پہنچائی جائےں۔ےہ ہداےات انہوں نے گذشتہ روز ےہاں متاثرےن کی بحالی اورسےلاب سے متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لےنے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دےں۔ چےف سےکرٹری نے ہداےت کی کہ نشےبی علاقوں سے پانی کی جلداز جلدنکاسی کے لےے ڈسپوزل پمپس کی تعداد مےں اضافہ کےا جائے۔ متاثرےن کو پےنے کے صاف پانی کی فراہمی ےقےنی بنائی جائے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے 14 ستمبر کو کمشنر کانفرنس طلب کر لی ہے

مزیدخبریں