لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے برسراقتدارگروپ پیاف فاو¿نڈرز الائنس نے 2013-14 کے لئے دو عہدوں پر امیدواروں کے نام فائنل کر لئے۔ ذراقع کے مطابق سہیل لاشاری آئندہ سال لاہور چیمبر کے صدر ہوں گے جبکہ میاں طارق رحمان سینئر نائب صدر ہوں گے جبکہ نائب صدرکے عہدے کے لئے 4 امیدواروں خواجہ خاور رشید، محمد ہارون، میاں زاہد جاوید اور آسیہ صائل پر مشاورت جاری ہے۔