مکرمی جناب!عمران خان نے اپنا آئیڈیل گاندھی کو قرار دے کر اپنے باطن کا اظہار بطریق احسن کر دیا ہے۔ لیکن ہمارے دونوں شیخ ، خود ساختہ شیخ الاسلام اور شیخ رشید نے اپنے آئیڈیل اور پیر و مرشد شیخ چلی کی عقیدت کا اظہار ابھی تک نہیں کیا گو وہ اپنے خوابوں و خیال ، سوچ بچار اور شیخیاں بگھارنے میں شیخ چلی سے بھی دو قدم آگے ہیں، بے چارے شیخ چلی تو انڈے بیچتے مرغی خانہ بناتے ہوئے شہر کے امیر انسان بن کر امیر گھرانے میں شادی کے خواب دیکھتے ہوئے خوابوں میں اپنی بیوی کو لات مارتے ہوئے اپنی انڈوں کی ٹوکری کو لات مار کر سارے انڈے توڑ بیٹھا۔ لیکن ان شیخوں کے پاس تو اپنی انڈوں کی ٹوکریاں بھی نہیں بیچارے عمران خان کی انڈوں کی ٹوکری کو لاتیں مار کر تڑوا دیا ہے۔ لیکن ابھی تک شیخیاں بھگارے جا رہے ہیں۔ (محمد عمران خان عرف منے خان، کوٹ عبدالمالک )