حکومت تمام توجہ سیلاب متاثرین پر مبذول کرے: یوسف گیلانی

Sep 08, 2014

لاہور (این این آئی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے قوم  حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی حکومت اپنی تمام تر توجہ سیلاب سے متاثرین کی طرف مبذول کرے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے، خوراک کی فراہمی سمیت ان کی بحالی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر ہر پاکستانی کا دل  دکھی ہے۔

مزیدخبریں