برمنگھم (آئی این پی) انگلینڈ نے سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو 3 رنز سے شکست دے دی، انگلینڈ نے مقررہ اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ بھارت نے مہیندرا سنگھ دھونی کی نااہلی کی وجہ سے جیتا ہوا میچ ہار دیا، بھارت مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا سکا، بھارت کی جانب سے ویرات کولہی نے 66 رنز بنائے۔ اتوار کو برمنگھم میں کھیلے گئے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سریز کے واحد ٹی ٹوئٹی میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے ای این مورگن نے 71، ہیلز نے 40، روٹ نے 26 اور بوپارا نے 21 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے شامی نے 3، شرما اور جدیجہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ بھارتی ٹیم ہدف عبور کرنے میں ناکام ہو گئی۔ 5 وکٹوں پر 177 رنز بنائے اور 3 رنز سے میچ ہار گیا۔ بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی 66 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے، بھارت نے جیتا ہوا میچ کپتان کی نااہلی کی وجہ سے ہار دیا۔