اسلام آباد (جاوید صدیق) پاکستان اور چینی سفارتی چینل کے ذریعے چین کے صدر زی چن پنگ کے دورہ کی نئی تاریخوں کے لئے صلاح مشورہ کر رہے ہیں۔ نوائے وقت کو معتبر سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ چین اور پاکستان سفارتی چینلز کے ذریعے چینی صدر کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخیں طے کرنے کے لئے صلاح مشورہ کر رہے ہیں۔ چینی صدر کے دورہ کے حوالے سے نئی تاریخوں کے تعین کے لئے پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد بیجنگ کا دورہ بھی کرے گا۔ معتبر سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک چینی صدر کے دورہ پاکستان کی اہمیت کا احساس رکھتے ہیں۔ دریں اثناءچینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق چین کے صدر دورہ پاکستان میں خطہ کی سٹرٹیجک صورتحال کے حوالے سے اہم اعلان بھی کریں گے۔ دورہ اس سال کے اختتام سے پہلے متوقع ہے۔
دورہ/ مشاورت