اسلام آباد (آن لائن) آزاد رکن اسمبلی جمشید احمد دستی نے رکنیت سے استعفیٰ دینے کے حوالے سے ماں کو منا لیا اور استعفیٰ عمران خان کو دیدیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ آزاد رکن اسمبلی جمشید احمد دستی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اپنا استعفیٰ جمع کرادیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جمشید احمد دستی کو ان کی والدہ نے استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیا تھا جس پر جمشید احمد دستی نے استعفیٰ نہیںدیا تھا اب انہوں نے والدہ کو استعفیٰ دینے پر آمادہ کرلیا ہے اور اپنا استعفیٰ عمران خان کو جمع کرادیا ہے ۔
جمشید دستی/استعفیٰ
”ماں مان گئی“ جمشید دستی نے استعفیٰ عمران خان کے حوالے کر دیا
Sep 08, 2014