ڈی جی خان میں اجتماعی زیادتی کے بعد خود سوزی کرنیوالی لڑکی دم توڑ گئی

Sep 08, 2014

ڈی جی خان (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی خان کے علاقے شاکر ٹاﺅن میں 3 افراد کے ہاتھوں اجتماعی زیادتی کے بعد خود سوزی کرنے والی لڑکی صائمہ اقبال دم توڑ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک ماہ پہلے 20 سالہ صائمہ نے دراہمہ پولیس کی جانبداری، مجرموں کو تحفظ دینے اور انصاف نہ ملنے پر خود کو آگ لگا لی تھی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔ چند روز قبل صائمہ کو ڈی پی او ڈی جی خان کی ہدایت پر نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
لڑکی دم توڑ گئی

مزیدخبریں