دھرنے والوں کی” تیسرے “ فریق کی مداخلت کی خواہش اپنی موت آپ مرچکی: اعتزاز

لاہور (آئی این پی) قائد حزب اختلاف سینیٹ چوھدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ دھرنے والوں کی ”تیسرے“ فریق کی مداخلت کی خواہش اپنی موت آپ مرچکی ہے، ہم اقتدار کیلئے نہیں جمہوریت اور ملک کے مفاد میں حکومت کے ساتھ ہیں، عمران خان اور طاہر القادری کی اپنی پالیساں انکو سیاسی میدان میں”تنہا“ کر رہی ہےں، میں اپوزیشن میں ہوں اور میرا کام حکومت پر تنقید کرنا جب کہ حکومت کا کام تنقید کو برداشت کرنا ہے۔ اتور کے روز اپنے ایک انٹرویو میں چوہدری اعتزاز حسن نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کے سوا تمام اپوزیشن اور دیگر جماعتیں (ن) لیگ کی منتخب حکومت اور جمہوریت کے ساتھ ہیں اس لئے وزیراعظم کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور حکومت یقینی مدت پوری کریگی۔ انہوں نے کہا احتجاجی دھرنے والے جس انداز میں حکومت کا خاتمہ اور وزیراعظم سے استعفیٰ چاہتے ہیں وہ کسی بھی صورت نہیں ہوسکتا۔
اعتزازحسن

ای پیپر دی نیشن