رحمان ملک سے مفتی منیب الرحمان کی قیادت میں اتحاد تنظیمات المدارس کے وفد کی ملاقات‘ دہشت گردی کےخلاف حکومتی اقدامات کی حمایت

Sep 08, 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک سے گزشتہ روز اتحاد تنظیمات المدارس کے رہنماﺅں کے وفد نے ملاقات کی جس میں دہشت گردی کے خاتمے اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کی قیادت مفتی منیب الرحمن نے کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی ضرورت ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کیلئے صوبوں کو بھی آگے آنا چاہیے موجودہ وزیر داخلہ نیک نیتی سے کام کررہے ہیں۔ وزیراعظم سے اپیل ہے 10ستمبر اجلاس میں نیکٹا کو فنڈز فراہم کریں۔ پی پی دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں بھرپور تعاون کرے گی۔
رحمان ملک/ ملاقات

مزیدخبریں