یمن : بمباری میں شدت، باغیوں کا بڑا اسلحہ ڈپو تباہ خلیجی ریاستوں نے مزید ہزاروں فوجی بھیج دئیے، میڈیا

Sep 08, 2015

صنعا ء( آن لائن )یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف فضائی حملوں کی قیادت کرنے والے عرب اتحاد نے شمالی صنعاءپر حملے مزید تیز کر دیئے ہیں۔عرب اتحادیوں نے یمن پر اب تک کی جانے والی 'شدید ترین' بمباری قرار دیا ہے جس سے باغیوں کا اسلحہ ڈپو تباہ ہوگیا۔ دوسری طرف خلیجی ریاستوں نے مزید ہزاروں فوجی یمن بھیج دئیے ہیں۔سعودی اور یو اے ای کے خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ اتحادی فوجیوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا جب حوثی باغیوں کے ایک راکٹ حملے نے یمن کے مشرقی صوبے مارب کے ایک فوجی کیمپ میں گولہ بارود کے گودام کو تباہ کر دیا۔ ہلاک ہونے والے اماراتی اور سعودی فوجی وہیں تعینات تھے۔عرب اتحادیوں نے پھر اس اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا جہاں سے حوثی ملیشیا نے وہ میزائل داغا تھا ، غےر ملکی مےڈےا کے مطابق اتحادی فوج نے مارب کے سب سے بڑے اسلحہ ڈپو سمیت صنعاءمیں حوثیوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے ہیں۔ ایک دوسری پیش رفت میں بین الاقوامی طور پر تسلیم کردہ آئینی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حامی فوج نے یمن کے جنوبی مغربی شہر تعز کے مختلف حصوں کا کنڑول حوثی باغیوں سے واپس لے لیا ہے۔
یمن

مزیدخبریں