مکہ مکرمہ+ دبئی (رائٹرز+ این این آئی) سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کا موقف ہے ایرانی رہنما مسلمان نہیں کیونکہ وہ سنی مسلمانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔ انکی مسلمانوں سے دشمنی پرانی ہے۔ دوسری جانب ایران کے صدر حسن روحانی نے مسلم دنیا کے رہنماﺅں سے کہا ہے کہ گزشتہ برس حج کے موقع پر عازمین حج کی اموات پر سعودی حکومت کے خلاف تادیبی کارروائی کی جانی چاہئے۔ ’مسلم امہ حج پر سعودی اختیار ختم کرنے کا سوچے‘ مذاکرات ناکام‘ ایرانی حج نہیں کر سکیں گے۔ روحانی نے بدھ کو گزشتہ برس ہلاک ہونے والے عازمین حج کے لواحقین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ سعودی حکام کی نااہلی کی وجہ سے ہوا۔ خلیج تعاون کونسل نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے حج انتظامات کے پس منظر میں ایرانی مرشد اعلیٰ کی جانب سے مملکت کو تنقید کا نشانہ بنانا مناسک حج کے آغاز سے قبل مقاصد کو ظاہر کرنے والی اشتعال انگیزی ہے۔ خامنہ ای نے اس مذہبی فریضے کو سیاست سے آلودہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے زور دیا تھا کہ حج کی انتظامیہ بین الاقوامی ہونا چاہئے۔
موقف