وزیراعظم خود ٹھنڈے میٹھے، انکے گرد زہر کی ڈلیاں ہیں، وہ ان سے بچیں: چانڈیو

کراچی (نیٹ نیوز+ صباح نیوز) مشیر اطلاعات سندھ نے کہا ہے کہ وزیراعظم خود ٹھنڈے میٹھے ہیں، ان کے ساتھ زہر کی ڈلیاں ہیں، حکومت کا مینڈیٹ تو بھاری ہے لیکن ایک جھٹکا بھی برداشت نہیں کرتی۔ میڈیا سے گفتگو میں حکومت طنز کی نشتر چلاتے ہوئے ان کا کہنا تھا حکومت پانامہ لیکس پر جواب دے لڑائی نہ کرے۔ چانڈیو نے وزیراعظم کو آس پاس موجود زہر کی ڈلیوں سے بچنے کا مشورہ بھی دیا۔ انہوں نے کہا بہت سی افواہیں زیرگردش ہیں، ڈرائونی باتیں سننے کو مل رہی ہیں۔ جمہوریت میں کوئی خوف نہیں ہونا چاہئے۔ جمہوریت میں ہر کسی کو آزادی کے ساتھ کام کرنے دیا جانا چاہئے مگر بدقسمتی سے جمہوریت والوں کو بھی خوف پیدا کرنے کا شوق ہے۔ اپوزیشن کا کام جلسے جلوس کرنا ہوتا ہے لیکن حکومت اپوزیشن سے مقابلہ کر رہی ہے، حکومت کو چاہئے کہ اپوزیشن سے لڑنے کے بجائے پانامہ لیکس کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...