نیب قانون پر نظرثانی: خورشید شاہ نے پارلیمانی کمیٹی کے لئے6 نام سپیکر کو بھجوا دئیے

اسلام آباد (آن لائن) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے نیب کے قانون پر نظر ثانی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کیلئے چھ نام سپیکر کو بھجوا دیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نیب قانون میں نظر ثانی کیلئے بننے والی 20رکنی پارلیمانی کمیٹی کیلئے چھ نام سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیئے ہیں۔پارلیمانی کمیٹی بیس ارکان پر مشتمل ہو گی۔ خورشید شاہ کی جانب سے سپیکر کو بھجوائے گئے ناموں میں شاہ محمود قریشی، نوید قمر،نفیسہ شاہ،اقبال قادری،صاحبزادہ طارق،آفتاب شیرپائو کو شامل کیا گیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی میں قومی اسمبلی سے حکومت کے 8 ارکان شامل ہونگے جبکہ 20رکنی کمیٹی میںسینٹ سے7 ارکان کو پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بنایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...