بس اڈے کے قریب بم دھماکہ‘ 4 افراد زخمی

وانا+ مظفرآباد+ بنوں (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار+ ثناء نیوز) جنوبی وزیرستان کے ایجنسی ہیڈ کوارٹر وانا بازار میں بس اڈے کے قریب بم دھماکے سے چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد نے دیسی ساختہ بم پھلوں کی ٹوکری میں رکھا تھا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ علاوہ ازیں کوٹلی آزاد کشمیر سے 3 دہشت گردوں کو گرفتار جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے رابطے تھے۔ ملزموں نے 6 ستمبر کو دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا۔ دہشت گردوں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میرپور میں پیش کر دیا گیا۔ صباح نیوز کے مطابق بنوں پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 35 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے۔ شہر کے تمام ہوٹلوں اور بالا خانوں سمیت ملحقہ علاقہ جات میں پولیس نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا‘ مشتبہ افراد سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔جڑانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق جڑانوالہ اور اسکے گرد و نواح میں فوج کے جوانوں نے سرچ آپر یشن کر تے ہوئے مختلف دیہات میں گھروں کی جامہ تلاشی لی گئی اور اسلحہ رکھنے والے مشکوک مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گش شروع کر دی گئی ہے۔ حالیہ دہشت گردی کے پیس نظر فوج کا سر چ آپریشن مزید جاری رہے گا۔ پشاور سے بیورو رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے تباہی کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے خطرناک دہشت گرد تاج محمد کو دستی بموں سمیت گرفتار کر لیا جسے مزید تفیتش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ادھر ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کے دوران اسلحہ اور بارودی سرنگیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...