اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سٹیل ملز ملازمین کو عید سے قبل2 ماہ کی تنخواہ دینے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس نے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو 2 ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کی منظوری دیدی ہے۔ سٹیل ملزکے ریٹائرڈ ملازمین کو گریجویٹی پراویڈنٹ فنڈز اورکی ادائیگی کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس نے سارک کانفرنس سمیت دیگر پروگراموں میں سکیورٹی انتطامات کیلئے گاڑیوں کی درآمد کو ٹیکس اور ڈیوٹی سے استثنیٰ قرار دیدیا۔ کمیٹی نے عیدالاضحی کے موقع پر پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے انکی دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 76کروڑ روپے کی منظوری دی۔ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ تنخواہوں کی ادائیگی عید سے پہلے کر دی جائے۔ گریجویٹی اور پراویڈنٹ فنڈ کیلئے 30کروڑ 20لاکھ روپے کی منظوری دی گئی سٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کو اپریل 2013ء سے گریجویٹی کی ادائیگی نہیں کی گئی جبکہ پراویڈنٹ فنڈ کی ادائیگی اپریل 2015ء سے نہیں کی گئی۔ ای سی سی نے وزارت پٹرولیم کی سفارش پر پی ایس او کو فرنس آئل اور جیٹ فیول کی سپلائی کیلئے کویت پٹرولیم کارپوریشن کے ساتھ خریداری کے منصوبے کی منظوری دی‘ ساتھ ہی ساتھ ہدایت کی کہ ادائیگیوں کی شرائط کو بہتر بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...