لاہور(اے ایف پی ) پاکستان کی خواتین پاور لفٹرز ملک کا نام روشن کرنے کیلئے تیا رہیں ۔ ٹونکل سہیل اور سونیا عظمت کا تعلق عیسائی برادری سے ہے ۔دونوں نے ایشین بنچ پریس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتے تھے ۔19سالہ دو نوں کھلاڑی آئندہ سال فلوریڈا میں ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں بھی شرکت کرینگی ۔ٹونکل نے اپنا کیر یئر سائیکلسٹ کی حیثیت سے شروع کیا تھا لیکن جم میں ورزش کرتے ہوئے کو چ کی ہدایت پر پاور لفٹنگ شروع کردی ۔یہ بھی ویٹ لفٹنگ جیسا کھیل ہوتاہے ۔ٹونکل اور ساتھی کھلاڑی نے بتایا کہ ٹاپ کھلاڑیوں میں شامل ہونے کیلئے انہیں مسلمان کھلاڑیوں کی نسبت زیادہ محنت کرنا پڑی ۔سکول یا کھیلوں میں ہمارے لئے بہترین جگہ ہوتی ہے۔
پاکستان کی خواتین پاور لفٹرز ملک کا نام روشن کرنے کیلئے تیا ر
Sep 08, 2016