ڈپٹی میئر کیخلاف دائر درخواست خارج، فریقین الیکشن ٹربےونل سے رجوع کریں: اسلام آباد ہائیکورٹ

Sep 08, 2016

ملتان (آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد ڈپٹی میئر کیخلاف دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی اور فریقین کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر د ی ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈپٹی میئر اسلام آباد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی درخواست کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کی ،عدالت نے یو سی 49 کے امیدوار ملک جمشید علی اور نزاکت علی کی جانب سے دائر درخواست خارج کر دی ،عدالت نے کہا کہ معاملہ الیکشن ٹربےونل میں زیر سماعت ہے فریقین الیکشن ٹربےونل سے رجوع کریں۔واضح رہے کہ یو سی 49 کے امیدوار ملک جمشید اور نزاکت علی نے ڈپٹی مئیر سید ذیشان علی کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا تھا۔

مزیدخبریں