ینگون(رائٹرز+ این این آئی) میانمار کے بدھ مت کے پیرو کاروں نے اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان کا استقبال احتجاج سے کیا جو فرقہ وارانہ کشیدگی کی تحقیقات کیلئے وہاں پہنچے تھے۔گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق کوفی عنان کی سربراہی میں ایک ایڈوائزی کمشن رکھائیں میں فرقہ وارانہ کشیدگی کی تحقیقات کرے گا جس کی وجہ سے وہاں مقیم لاکھوں روہنگیا مسلمان بے گھر ہو چکے ہیں۔ کوفی عنان ریاست رکھائین کے سیاسی رہنماو¿ں سے ملاقات کی جبکہ وہ ان کیمپوں کا بھی دورہ کیا جہاں روہنگیا مسلمان ابتر حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔