مناگو (اے پی پی) نکاراگوا نے ایل سلواڈور کے سابق صدر ماریشو فیونس کو سیاسی پناہ دے دی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق فیونس پر ان کے ملک میں بد عنوانی کے مقدمات چل رہے ہیں۔بائیں بازو کے رہنما فیونس نے2000ءسے 2014ء تک ایل سلواڈور پر حکومت کی تھی۔ فیونس نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں سیاسی دباو¿ قرار دیا ہے۔ فروری میں ملکی سپریم کورٹ نے ان کے بینک اثاثے منجمد کر دیئے تھے۔ حکام کے مطابق ان کے اکاو¿نٹ میں سات لاکھ ڈالر کی کوئی رسید نہیں تھی۔
سیاسی پناہ
نکاراگوا نے ایل سلواڈور کے سابق صدر کو سیاسی پناہ دے دی
Sep 08, 2016