پاکستان کرسچیئن ویلفیئر ایسوسی ایشن ان کویت کی جانب سے یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے یوم یکجہتی پاکستان کے نام سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے سپانسر پاکستان بزنس سنٹر کویت کے صدر محمد عارف بٹ اور سابقہ ممبر اوپیک حافظ محمد شبیر تھے تقریب کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان کویت کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر محمد عمر تھے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان آذادی کا گلدستہ ہے جس کی خوشبو سے پوری قوم معطر ہے یہاں صرف پاکستانی ہیں کوئی اقلیتی اور اکثریتی کا تصور نہیں ہم سب پاکستانی ہیں اس موقع پر ڈاکٹر عمر جاوید نے کہاکہ ہم پاکستان کے نام سے ہی جانے پہچانے جاتے ہیں جہاں پر سب پاکستانیوں کو ایک جیسے حقوق ملتے ہیں ہماری نظروں میں پاکستان کی اہمیت سب سے افضل ہے سفارت خانہ پاکستان سب پاکستانیوں کا ہے کوئی اقلیت اور اکثریت کا گمان نہ کرے سابق اوپیک ممبر حافظ محمد شبیر نے کہاکہ پاکستان کرسچن ویلفیئر سوسائٹی ان کویت ہمارے لئے قابل احترام ہیں دیارغیر میں کوئی ملک کی پہچان ہوتی ہے ہم نے کبھی یہاں پر تفریق پیدا نہیں کی کہ یہ فلاں مذہب کا ہے ہم یہاں سب پاکستانی ہیں جس طرح آپ نے بچوں کو پاکستانی ملی و قومی نغموں پر ٹیبلو پیش کئے وہ آپ کی پاکستانیت کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں کہاکہ ہمارا موٹو تعلیم کو عام کرنا ہے اور پاکستانیوں میں یکجہتی لانا ہم کسی گروپ کا مقابلہ بازی میں پڑنا نہیں چاہتے بلکہ مقابلہ ان بچوں میں کرانا جو تعلیمی میدانوں میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانا چاہتے ہیں پاکستان بزنس کونسل کویت کے صدر محمد عارف بٹ نے کہاکہ ہم بار بار یہ اعلان کرچکے ہیں جہاں بھی پاکستان کا نام آئے گا ہم وہاں موجود ہوں گے پاکستان کے لئے ہماری جان بھی قربان ہے جہاں پاکستان کے لئے کام ہوگا اور ہم وہاں ہر قسم کا تعاون کر یں گے اس موقع پر ملی نغموں پر پاکستانی سکولوں کے بچوں نے ٹیبلو پیش کئے آخر میں پاسٹر جوہن جیمز نے دعا کرائی حاضرین نے سلیم کرامت کو بہترین پروگرام کرانے پر مبارک باد پیش کی۔
پاکستان کرسچن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی
Sep 08, 2016