”گوجرانوالہ : اگست میں سنگین وارداتوں میں ملوث 1150 اشتہاری مجرم گرفتار کئے “

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ریجنل پولیس آفیسرمحمد طاہر کے احکامات کی روشنی میں ریجن پولیس نے گزشتہ ماہ اگست کے دوران مجرمان اشتہاری کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران دہشت گردی ، قتل ، ڈکیتی و راہزنی اور اغواءبرائے تاوان جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث 1150مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے ۔ جن میں انسداد دہشتگردی کے 29،قتل 66،دوران ڈکیتی قتل 01،ڈکیتی 58،راہزنی125، اغواءبرائے تاوان 02اور گینگ ریپ کے 02خطرناک مجرمان اشتہاری شامل ہیں۔ گرفتار کئے گئے مجرمان اشتہاری عرصہ دراز سے اپنی گرفتاری سے بچنے کے لئے اپنے مسکن سے غائب تھے اور مختلف اضلاع مےں روپوش ہو کر سنگین جرائم کر رہے تھے ۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس نے ریجن بھر کے ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور اےس اےچ اوز کو مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دےا تھا ۔اےس اےچ اوز نے پےشہ وارانہ صلاحےتوں کو برو¿ئے کار لاتے ہوئے شبانہ روز محنت سے خفیہ انفارمیشن اور جدید سائنٹےفک طرےقے سے مجرمان اشتہاری کی موجودگی کا سراغ لگا کر ان کی گرفتاری کوممکن بناےا۔ریجنل پولیس آفیسر محمد طاہرنے کہا ہے کہ مجرمان اشتہاری جو بےرون ملک فرار ہو چکے ہےں ان کی گرفتاری کے لئے انٹر پول سے رابطہ کےا جارہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...