نیب بورڈ نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ راجہ پرویز اشرف پر ینک جن رینٹل پاور منصوبے میں خوردبرد کا الزام ہے جبکہ شرجیل میمن پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام ہے ذرائع کے مطابق یہ معاملہ نیب کے ایگزیکٹیو بورڈ کے زیر غور تھا -چیئرمین نیب کی زیر صدارت ہونے والے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں اسکی باقاعدہ منظوری دی گئی -
نیب نے راجہ پرویز اشرف اور شرجیل میمن کیخلاف ریفرنس کی منظوری دیدی
Sep 08, 2016 | 19:40