امریکی صدر بارک اوباما نے سعودی عرب کو گیارہ کروڑ پانچ لاکھ ڈالرز سے زائد کے فوجی ہتھیار فروخت کرنے کی پیشکش کردی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی انتظامیہ کی جانب سے 71 برسوں میں کسی ملک کو اتنے بڑے پیمانے پر ہتھیار فروخت نہیں کیے گئے۔امریکی بین الاقوامی پالیسی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق بارک اوباما کے صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد سے لیکر اب تک امریکی انتظامیہ کی جانب سے سعودی عرب کو فراہم کیے گئے ہر قسم کے ہتھیار، ٹینکوں اور ہیلی کاپٹرز کو مارنے والے ہتھیار، فضا سے زمین پر مارنے والے میزائل سمیت تمام میزائل دفاعی بحری جہاز اور جنگی جہازوں کی اور سعودی افواج کی ٹریننگ کی تفصیلات درج ہیں۔رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کے اوباما کی جانب سے کی گئی پیشکش پر سعودی حکام رضامند ہیں یا نہیں۔