امریکی اصلیت سامنے آچکی‘ خارجہ پالیسی درست کرنے کابہترین موقع ہے: فضل الرحمن

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علما اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے میانمار میں ہونے والے مظالم پر عالمی اداروںکو جو کردار ادا کر نا چاہیے تھا وہ نہیں کیا جا رہا بلکہ مختلف سازشیں کھیلی جا رہی ہیں ان مظالم اور امریکی دھمکیوں کے خلاف حکومت مو¿ثر حکمت عملی اپنا ئے ۔مر کزی میڈیا آفس کے مطابق وہ پارٹی رہنماﺅں مولانا محمد امجد خان ،حافظ حسین احمد ،مولانا عبد القیوم،مولانا فضل علی حقانی ،مولانامحمد یوسف،محمد اسلم،سید محمد فضل آغااور وفود سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر مفتی ابرار احمد ،صاحبزادہ اسعد محمود ،طارق خان اور دیگر مو جود تھے مولانا فضل الرحمن نے علماءخطباءسے اپیل کی وہ آج جمعہ کے اجتماعات میں امریکی دھمکیوں اور میانمار میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قرار دادیں منظور کرائیں۔ انہوں نے کہا امریکی دھمکیوں کے بعد حالات کو سمجھنا چاہیے اور اب خار جہ پالیسی کا قبلہ درست کر نے کا بہترین موقع ہے۔ ٹرمپ کے بیان نے دنیا میں جنگ کے تسلسل اور امریکی ایجنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل اور عالمی ادارے میانمار میں مسلمانوں پر مظالم رکوانے میں کردار ادا کریں انہوں نے کہا پاکستا نی قوم اپنے ملک کی حفاظت کر نا جانتی ہے۔ امریکہ کی اصلیت سامنے آچکی ہے۔
فضل الرحمن

ای پیپر دی نیشن