ممبئی(این این آئی) بھارتی عدالت نے 1993 میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں کے 5 ملزمان میں سے 2 کو پھانسی جب کہ 3 کو قید کی سزائیں سنادیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ممبئی میں انسداد دہشت گردی کے ایکٹ ”ٹاڈا“ کے تحت قائم کردہ خصوصی عدالت نے 1993 کے بم دھماکوں کے الزام میں فیروز خان اور طاہر مرچنٹ کو سزائے موت جب کہ ابو سلیم اور کریم اللہ خان کو عمرقید اور جرمانے کی سزا سنائی۔ ٹاڈا عدالت نے پانچویں ملزم طاہر صدیقی کو 10 سال قید کی سزا سنائی۔
بھارتی عدالت نے 1993 میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں کے 5 ملزمان میں سے 2 کو پھانسی جب کہ 3 کو قید کی سزائیں سنادیں
Sep 08, 2017