بوریوالا: بارش ،چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک،ٹوبہ ،شیخوپورہ بجلی کی لوڈشیڈنگ

بوریوالا+ ٹوبہ ٹیک سنگھ+ شیخوپورہ + پنڈی بھٹیاں(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص چل بسا جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ شیخوپورہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی جاری رہی۔ بوریوالہ میں عبدالشعور سکنہ معصوم شاہ کالونی اپنے گھر میں موجود تھا کہ شدید بارش شروع ہوگئی جس دوران اسکے بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر وہ جاں بحق ہوگیا۔ افسوسناک سانحہ پر گھر میں کہرام مچ گیا۔پنڈی بھٹیاں میں تیز بارش سے موٹر وے ایم ٹو کوٹ سرور انٹرچینج کے قریب موٹر وے کا سائن بورڈ سڑک پر آگرا جس سے موٹر وے 6 گھنٹے بند رہی او رمسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری طرف ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ زور پکڑ گیا۔ ہر ایک گھنٹے بعد تین، تین گھنٹے بجلی بند رہنے سے نظام زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا۔ضلع کچہری شیخوپورہ سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں دوسرے روز بھی بجلی کا طویل ترین کریک ڈاﺅن رہا۔ مسلسل 8 گھنٹے بجلی کی بندش کے باعث ایک طرف ضلع کچہری کے دفاتر میں کوئی کام نہ ہو سکا تو دوسری طرف شہری علاقوں میں بھی بجلی کی بندش کے باعث شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ بجلی کی بندش کے باعث کاروبار زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ تاہم لیسکو ذرائع نے رابطہ کے باوجود مسلسل بجلی کی منطقی پر کوئی جواب دینا گوارہ نہ کیا جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے۔
چھت گر گئی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...