اسرائیلی وزیراعظم کا عربوں سے خفیہ تعلقات کا انکشاف

Sep 08, 2017

القدس(آئی این پی ) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے انکشاف کیا ہے کہ جن عرب ملکوں کے ساتھ اسرائیل کے امن معاہدے نہیں انکے ساتھ مختلف سطح پر خفیہ تعاون چل رہا ہے،اسرائیلی تاریخ میں اتنے زیادہ رابطے ایسے ملکوں سے کبھی نہیں ہوئے جو ان دنوں ہورہے ہیں۔ وہ اسرائیلی دفتر خارجہ میں نئے عبرانی سال کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ نتنیاہو نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی تعلقات خصوصا لاطینی امریکہ کے ملکوں کے ساتھ رابطوں کا دائرہ وسیع کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے جبکہ عرب اسرائیل تعلقات کی کھڑکیاں بھی کھلی ہیں۔

مزیدخبریں