ضیااللہ آفریدی نے پرویز خٹک کیخلاف احتساب کمیشن میں درخواست جمع کرا دی

پشاور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ضیا اللہ آفریدی نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک پر غیرقانونی تقرریوں کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف درخواست خلاف احتساب کمیشن میں جمع کرا دی ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی پرویز خٹک نے خیبر بینک کے ایم ڈی اور پیڈو کے سربراہ کی تقرر ی غیر آئینی طریقے سے کی تھی۔ لہذا احتساب کمیشن فوری طور پر پرویز خٹک کو شامل تفتیش کرکے ان کی گرفتار ی کے احکامات جاری کرے۔اس موقع پر ضیاللہ افریدی کا کہنا تھا آزاد احتساب کمیشن کے دعوےدار صوبائی کابینہ میں کس طرح احتساب کر سکتے ہےں۔ ان کا کہنا تھا سب کے سب آپس میں ملے ہوئے ہیں۔ضیا اللہ آفریدی کا کہنا تھا آج پرویز خٹک کے خلاف درخواست جمع کرا رہا ہوں ۔ اب دیکھنا ہوگا کہ احتساب کمیشن کس طرح کام کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...