ممبران لاہور چیمبر کے مسائل ترجیحاً حل کیے جائینگے: شیخ آصف، عرفان شیخ

لاہور (کامرس رپورٹر) پیاف فاوئنڈز الائنس ر ایسوسی ایٹ کلاس انتخابی مہم کے انچارچ شیخ محمد آصف اور عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر کے ممبران کے مسائل کے حل کے لئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا اور ہر سال کی طرح بزنس کمیونٹی کے حقوق پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ پیاف فاﺅنڈر الائنس لاہور چیمبر میں برسر اقتدار جماعت ہے اور اس میں ہرسطح سے تاجر برادری اور صنعتکاری سے تعلق رکھنے والے لوگ اس الائنس کا حصہ ہیں جو مسائل کو سمجھتے ہیں اور حل کرانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔پیاف فاﺅنڈ الائنس کے سینئر راہنماﺅں کا اجلا س گزشتہ روز الائنس آفس میں منعقد ہواجس میں لاہور چیمبر کے سابقہ صدور اورپیاف فاﺅنڈر الائنس کی قیادت نے شرکت کی۔اس موقع پر الائنس کے قائدین نے پنجاب میں 3انڈسٹریل اسٹیٹس کو سپیشل اکنامک زون بنانے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زونز بنانے سے پنجاب صنعتی ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...